Fatwa No.: JMA/2026/0003 · Serial No.: S-00006 · 04-11-2026 · معاملات › Inheritance
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب وبالله التوفیق: صورت مسئولہ میں بعد اداء حقوق متقدمہ علی الارث (تجہیز وتکفین، قرض کی ادایگی اور اگر جائز وصیت کی ہو توثلث مال سے وصیت کے بعد) زید کا کل ترکہ یہی ہو، تو اس میں سے زید کی والدہ کو چھٹا حصہ اور مابقیہ ترکہ زید کے والد کو ملے گا؛ جب کہ زید کی بہنوں کا اس کی میراث میں حصہ نہیں ہے۔
ترکہ کی تقسیم اس طرح ہوگی :
مسئلہ:۶
وارث حصہ فیصد رقم
والدہ سدس ۱/۶ ۶۷ء۱۶% ۷۵،۰۰۰
والد عصبہ ۵/۶ ۳۳ء۸۳% ۳،۷۵،۰۰۰
بہنیں محروم محروم محروم
کل مال کو ۶حصوں میں تقسیم کیا جائے گا ، والدہ کو ۱ /حصہ ملےگا اور والد کو ۶/ حصے ملیں گے اور فیصد کے اعتبار سے والدہ کو (%16.67) ، والد کو (%83.33) حصہ ملے گا۔
