محترم المقام جناب مفتی صاحب دامت بر کاتہم
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے متعلق :
ادر یس احمد اور قدسیہ فاطمہ کے درمیان نوٹری کے ذریعہ انگریزی میں خلع ہوا ،از روئے شریعت خلع درست ہو ا یا نہیں ۔ براہ کرم جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عطا فرمائیں عین نوازش ہوگی ۔
Answer
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب وبالله
التوفیق:
صورتِ
مسئولہ میں منسلکہ دستاویزات وخلع نامہ پر شوہر کے دستخط موجود ہیں اس لیے اگر
شوہر نے رضامندی کےساتھ
خلع نامہ پر دستخط کیے ہوں تو خلع واقع ہوجائے گا۔
References
الدلائل:
والخلع جائز عند السلطان وغيره؛ لأنه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود، وهو بمنزلة الطلاق بعوض، وللزوج ولاية إيقاع الطلاق، ولها ولاية التزام العوض (المبسوط: محمد بن أحمد بن أبي سهل شمس الأئمة السرخسي ، 6 / 173،ط: دار المعرفۃ،بیروت)