Fatwa No.: JMA/2026/0004 · Serial No.: S-00003 · 04-11-2026 · Worships › Namaz
Question
مفتی صاحب ایک مسئلہ درپیش ہے اور وہ یہ ہے کہ ایک شخص ہے جن کا انتقال ہو چکا ہے، ان کا نام - - -ہے،انہوں نے اپنی زندگی میں صرف جمعہ کی نماز پڑھی ہے اور ایک چلہ جماعت گئے تھے تو اس وقت نمازیں پڑھی ہیں، اس کے علاوہ نہ تو نمازیں پڑھیں اور نہ ہی روزے رکھے، اب آپ سے مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ انہوں نے انتقال کے وقت وصیت تو نہیں کی لیکن ان کے وارثین میں ان کی بیٹی کو ان کی بہت فکر ہے اس لیے وہ اپنے والد کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہے تاکہ ان کے والد کی پکڑ نہ ہو تو اب وہ اپنے والد کے لیے کیا کریں ؟ آیا وہ اپنے والد کی طرف سے ان کی نمازیں ادا کریں یا توبہ کریں یا ان کی طرف سے فدیہ دیں ؟ براہ کرم شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔
Answer
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب وبالله
التوفیق:
حامدا و مصلیا أما بعد !واضح رہے کہ کوئی بھی آدمی
دوسرے کی طرف سے قضا نمازیں ادا نہیں کرسکتا اور نہ ہی ادا کرنے سے وہ ادا ہو سکتی
ہیں، یہی حکم روزوں کا بھی ہے، چاہے دوسرا آدمی زندہ ہو یا فوت ہو چکا ہو، البتہ
فوت شدہ آدمی کے ذمہ واجب الادا نمازوں اور روزوں کا فدیہ ادا کیا جاسکتا ہے ،
گرچہ میت نے فدیہ ادا کرنے کی وصیت نہ کی ہو۔
لہذا آپ اپنی استطاعت کے مطابق اگر
اپنے والد کی قضا نمازوں اور روزوں کا فدیہ ادا کریں تو ادا ہو جائے گا اور آپ کے
والد پر آپ کا بڑا احسان ہوگا۔
ایک
روزہ کا فدیہ ایک صدقۂ فطر کے برابر ہے، اسی طرح ایک نماز کا فدیہ بھی ایک صدقہ
فطر کے برابر ہے، اور روزانہ وتر کے ساتھ چھ نمازیں ہیں تو ایک دن کی نمازوں کے
فدیے بھی چھ ہوئے، اور ایک صدقہ فطر ایک کلو چھ سو تینتیس گرام ( 1.633) یعنی
تقریباً پونے دو کلو گندم یا آٹا یا اس کی قیمت ہے۔(فتاوی دار العلوم دیوبند ،
جواب نمبر 161446)۔