السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
مفتی صاحب! ہمارے محلہ میں ایک عورت کے ساتھ بڑا حادثہ پیش آیا ہے اور وہ یہ ھیکہ اس کے شوہر نے نشہ کی حالت میں اسے تین طلاق دیدی بیک وقت ہی پھر وہ لوگ اہل حدیث یا کسی اور عالم کے پاس جاکر مسئلہ معلوم کیا تو انہوں نے بیک وقت تین کو ایک کے حکم میں بتا کر اسی حال میں نکاح کو باقی رکھنے کا حکم دیا،اس کے بعد ۱۲ یا ۱۳ سال کے بعد وہ عورت تبلیغ میں وقت لگائی تو یہ مسئلہ یاد آیا اور معلوم کرنا چاہی تو علمائے دیوبند نے طلاق کا حکم دیا لیکن وہ عورت مجبور ہے اس کے بچے بڑے بڑے ہیں اور عورت کا باپ یا بھائی کوئی نہیں جو اس کی دیکھ بھالی کرسکےایسی صورت میں وہ عورت حق بات کی تلاش میں ہے اور صحیح مسئلہ معلوم کرنا چاہتی ہے اب بتا رہی ہیں کہ اس کا کیا حکم ہے؟اور اس عورت کا کیا حکم ہے،اس نے اپنے شوہر کو یہ بات بتائی لیکن وہ نہیں مانتا ہے، اور حلالہ والی بات بھی نہیں مانتا ہے،براہ کرم جواب عنایت فرمائیں۔
جواب
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب وبالله التوفیق: اگر کسی
شخص نے ایک مجلس میں تین طلاقیں
دیں تو قرآن وحدیث اور جمہور صحابہ ،تابعین ،وتبع تابعین اور ائمہ اربعہ کی تصریح کے مطابق تین طلاق ہی واقع
ہوں گی؛ لہذا بر تقدیر صحت سوال صورت مسؤولہ میں جب شوہر
نے نشہ کی حالت میں اپنی بیوی کو
تین طلاقیں دیں توازروئے شرع اس
کی بیوی اس پر مغلظہ بائنہ ہوکر حرام ہوگئی اور حلالہ کے بغیر
شوہر کے لیے حلال نہیں ہوگی ۔
تاہم اگر عورت
مجبور ہو اور اس کا کوئی پرسان حال
نہ ہو اور اس کے لیے نفقہ سکنی وغیرہ کا انتظام بھی مشکل ہو
اور وہ
اور اس کا سابقہ شوہر دونوں سن
رسید ہ ہوں دونوں کے فتنے میں مبتلا ہونے کا خوف نہ ہو تو اپنی اولاد کے ساتھ ایک گھر میں پردہ کا خیال کرتے ہوئے اجنبیوں کی طرح الگ الگ
رہنے کی اجازت ہے لیکن اگر
مکان میں بھی دونوں شرعی پردہ کے
ساتھ نہیں رہ سکتے ہوں ، یا دونوں کے گناہ میں مبتلا ہوجانے کا ادنی سا بھی اندیشہ ہو تو
ایسی صورت میں بالکل علیحدگی اختیار کرنا فرض ہے، اور ایک مکان میں رہنا ناجائز ہے۔
جو لوگ ایک مجلس میں
دی گئی تین طلاق کو ایک قرار دیتے ہیں، اُن کا مسلک نہایت کمزور اور قرآن و حدیث
کے صریح نصوص کے خلاف ہے، اس کے مطابق عمل کرنا شرعا جائز نہیں ہے اور تین طلاق واقع ہونے کے بعد ایک طلاق کا فتویٰ
لینے سے شوہر کے لیے بیوی حلال نہیں ہوگی
اور شوہر کا حق بات کو نہ ماننا اور
تین طلاق دینے کے بعد میاں بیوی کی
حیثیت ساتھ رہنا بالکل ناجائز اور حرام ہے۔
حوالہ جات
الدلائل:
(۱)الطَّلَاقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ وَلَا يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَأْخُذُوا مِمَّا آتَيْتُمُوهُنَّ شَيْئًا إِلَّا أَنْ يَخَافَا أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا فِيمَا افْتَدَتْ بِهِ تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ فَلَا تَعْتَدُوهَا وَمَنْ يَتَعَدَّ حُدُودَ اللَّهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ (229) فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ. (البقرۃ: ۲۲۹)
(۲)عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَجُلًا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا، فَتَزَوَّجَتْ فَطَلَّقَ، فَسُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتَحِلُّ لِلْأَوَّلِ؟ قَالَ: لَا، حَتَّى يَذُوقَ عُسَيْلَتَهَا كَمَا ذَاقَ الْأَوَّلُ.( صحيح البخاري:۷/ ۴۳ رقم الحدیث: 5261،دار طوق النجاة - بيروت)
(۳) قال: ولهما أن يسكنا بعد الثلاث في بيت واحد إذا لم يلتقيا التقاء الأزواج، ولم يكن فيه خوف فتنة انتهى.وسئل شيخ الإسلام عن زوجين افترقا ولكل منهما ستون سنة وبينهما أولاد تتعذر عليهما مفارقتهم فيسكنان في بيتهم ولا يجتمعان في فراش ولا يلتقيان التقاء الأزواج هل لهما ذلك؟ قال: نعم، وأقره المصنف.(قوله: وسئل شيخ الإسلام) حيث أطلقوه ينصرف إلى بكر المشهور بخواهر زاده، وكأنه أراد بنقل هذا تخصيص ما نقله عن المجتبى بما إذا كانت السكنى معها لحاجة، كوجود أولاد يخشى ضياعهم لو سكنوا معه، أو معها، أو كونهما كبيرين لا يجد هو من يعوله ولا هي من يشتري لها، أو نحو ذلك(الدر المختار مع الرد :الحصکفی وابن عابدین،۳/۵۳۸، دار الفكر - بيروت)