☎ +91 7411802079✉ jamiabng@gmail.com لاگ اِن

→ دار الافتاء

دار الافتاء

بدلِ خلع کا حکم

فتویٰ نمبر: JMA/2026/0002 · سیریل نمبر: S-00002 · 04-11-2026 · معاملات › طلاق

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرح متین مسئلۂ ذیل کے بارےمیں کہ میں اپنے شوہر کے ظلم اور زیادتی، غلطی سے پریشان ہوکر نا اتفاقی کی بناء پر خلع کی نوبت آچکی ہے، تو اس صورت میں مرد کی طرف سے مجھے جو مہر ملا ہے اس کو واپس کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے اور حال یہ تھا کہ نکاح ہونے کے بعد سے لیکر ایک بچہ بھی پیدا ہو چکا ہے،اس کاتمام خرچ اور میرا اپنا خرچ بھی نہیں کیا گیا ،کیا ایسی حالت میں مجھےان کو مہر واپس کرنا ہوگا یا نہیں؟ اپنے پاس رکھنا چاہتی ہوں۔

جواب

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب وبالله التوفیق:

شریعت کی نگاہ میں خلع ایک مالی معاملہ ہے ، جو میاں بیوی کی  رضامندی پر موقوف ہے، اس میں جو عوض طے ہوتا ہے ،  بیوی پر اسی عوض کی ادائگی لازم ہوتی ہے ،  اگر  عوض مہر ہو اور شوہر مہر ادا کر چکا ہے ، تو بیوی پر اس مہر کو واپس کرنا  ضروری ہے ، اور اگر شوہر نے  مہر اد انہیں کیا تو شوہر پر مہر ادا کرنا لازم نہیں ہوگا ،ورنہ جس چیز کو خلع کا بدل بنایا گیا ہے،  بیوی کے ذمہ اس  کی ادائیگی لازم ہوگی  ۔

 لیکن اگر خلع میں قصور شوہر کی طرف سے ہو تو  شوہر کا بیوی سے مہر یاکسی اور چیز کا مطالبہ کرنا درست   نہیں ہے ۔ہاں  اگر قصور بیوی کا ہو تو اس صورت میں شوہر کےلیے مقدارِ مہر تک مال  لے سکتا ہے ، مہر سے زیادہ لینامناسب نہیں۔

   صورت مسؤولہ میں  اگر بدل خلع مہر ہے تو ایسی صورت میں عورت کے ذمہ مہر کو اداکرنا لازم ہوگا؛ اور اگر واقعتاً  قصور شوہر کی طرف سے ہے ، تو  اس کے لیے  مہر لینا اور اس کا مطالبہ کرنا ،  درست  نہیں ہے۔ 

حوالہ جات

الدلائل:إذا تشاق الزوجان وخافا أن لا يقيما حدود الله فلا بأس بأن تفتدي نفسها منه بمال يخلعها به فإذا فعلا ذلك وقعت تطليقة بائنة ولزمها المال كذا في الهداية. إن كان النشوز من قبل الزوج فلا يحل له أخذ شيء من العوض على الخلع وهذا حكم الديانة فإن أخذ جاز ذلك في الحكم ولزم حتى لا تملك استرداده كذا في البدائع. وإن كان النشوز من قبلها كرهنا له أن يأخذ أكثر مما أعطاها من المهر ولكن مع هذا يجوز أخذ الزيادة في القضاء كذا في غاية البيان. ( الفتاوی العالمکیریۃ المعروف بالفتاوی الھندیۃ ، کتاب الطلاق ۔ الباب الثامن : في الخلع و ما في حکمہ،ط: زکریا بکڈپو دیوبند،ج ۱ ، ص ۵۴۸ ) (وكره) تحريما (أخذ شی ئ) ويلحق به الابراء عما لها عليه (إن نشز وإن نشزت لا) ولو منه نشوز أيضا ولو بأكثر مما أعطاها على الاوجه.فتح. وصحح الشمني كراهة الزيادة، وتعبير الملتقى لا بأس به يفيد أنها تنزيهية، وبه يحصل التوفيق ۔ (الدر المختار مع تنویر الأبصار ، کتاب الطلاق ، باب الخلع ، ط: زکریا بکڈپو دیوبند ، ج ۵ ، ص ۹۳ - ۹۵ ) و اللہ اعلم بالصواب

PDF ڈاؤن لوڈ کریں